Home / اہم خبریں / ڈہرکی کے قریب ٹرینوں میں تصادم 30 سے زائد افراد جاں بحق 70 افراد زخمی

ڈہرکی کے قریب ٹرینوں میں تصادم 30 سے زائد افراد جاں بحق 70 افراد زخمی

سکھر/ گھوٹکی (بیورو رپورٹ) ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں تصادم جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی۔ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ پاک فوج، رینجرز، ریسکیو پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور پھنسے افراد کونکالنے کا کام جاری ہے۔ اسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ریلوے نازیہ جبیں کا کہنا ہے کہ روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کی طرف روانہ ہوچکی ہے۔ کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، ترجمان نے بتایا کہ ٹرین حادثہ ریتی اور ڈھرکی کے قریب ریلوےاسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ زخمیوں کو روہڑی، پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ ریلوے، مقامی پولیس اور مقامی انتظامیہ حادثے کی جگہ پر موجود ہے۔ ڈی سی محمد خان کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریک کی بحالی کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے۔ نازیہ جبیں نے کہا تحقیقات کیلئے حکام بھی جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ تصادم سے دونوں ٹرینوں کے انجن بری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور ٹریک بھی متاثر ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے