ابوظہبی (رپورٹ: ہمایوں رشید) متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے آج ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اسی میچ میں ایشیا کپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگا، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا- فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل دو بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں میچز میں بھارت فاتح رہا- اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی تاہم اس کیلئے گرین شرٹس کو آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کی رکاوٹ عبور کرنا ہوگی۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشیا کپ میں واپسی کے لیے بھرپور تیاری شروع کردی ہے- گزشتہ روز طویل تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں نے بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں موجود خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ اب دیکھنا ہے کہ پاکستان اس میچ کی کس طرح سے حکمت عملی تیار کرے گا اور کس طرح پاکستانی شاہین اپنے شکار پر جھپٹیں گے-
![]()