Home / اہم خبریں / بھارتی آبی جارحیت کا جواب جلد ازجلد پاکستان کے آبی ذخائر کی تعمیر ہے۔ سید اسد نقوی رہنما ایم ڈبلیوایم

بھارتی آبی جارحیت کا جواب جلد ازجلد پاکستان کے آبی ذخائر کی تعمیر ہے۔ سید اسد نقوی رہنما ایم ڈبلیوایم

کراچی (پریس ریلیز) بھارتی آبی جارحیت کا جواب جلد ازجلد پاکستان کے آبی ذخائر کی تعمیر ہے ڈیم مہم کے خلاف باتیں کرنے والے وطن سے دشمنی کر رہے ہیں ہندوستان کی دھمیکوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے محفوظ پانی کے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے گزشتہ ادوسر میں ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے نمائشی کاموں پر قوم کے سارے پیسے لگا دئے اور مستقبل کے لئے کسی شعبے میں کوئی منصوبہ بند ی کی نا کوئی منصوبہ مکمل کیا ۔آبی ذخائر کی تعمیر پر سیاست کرنے والے ملک کے مستقبل کے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے ڈیم بناو مہم کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔ہندوستان کی سیاست میں پاکستان دشمنی ایک معروف حربہ ہے ہندوستانی حکمران جب بھی مشکل میں پھنستے ہیں وہ پاکستان کے خلاف بیان بازی شروع کردیتے ہیں ۔پاکستانی قوم بہادر اور محب وطن ہے ۔ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے وطن عزیزکا بچہ بچہ پاکستان کی محبت سے سرشار اور قربانی کے لئے تیار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے