Home/اہم خبریں/سجاس کا سندھ حکومت سے صحافیوں فوٹو گرافرز، کیمرہ مینز اور میڈیا ورکرز کو رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی پابندی سے استثنیٰ دیئے جانے کا مطالبہ
سجاس کا سندھ حکومت سے صحافیوں فوٹو گرافرز، کیمرہ مینز اور میڈیا ورکرز کو رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی پابندی سے استثنیٰ دیئے جانے کا مطالبہ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ رات 8 بجے کے بعد باہر نکلنے کی پابندی سے صحافیوں، فوٹوگرافوں، کیمرہ مینوں اور میڈیا ورکرز کو استثنی دیا جائے، سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں، مجلس عاملہ اور ممبران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز عموماً رات گئے اپنے دفاتر سے گھروں کو واپس لوٹتے ہیں میڈیا کی ٹیمیں بھی کوریج کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں جاتی ہیں جبکہ میڈیا ورکرز ہر سطح پر تین شفٹ میں کام کرتے ہیں، استشنی نہ دیئے جانے کی صورت میں رات گئے گھروں کو واپس جانے والے میڈیا ورکرز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جنگی حالات اور کرفیو میں بھی میڈیا ورکرز کو ہمیشہ استشنی حاصل رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی جی سندھ کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کریں تاکہ صحافی پر سکون انداز میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دیتے رہیں۔