Home / اہم خبریں / وفاق سندھ میں ترقیاتی کام کروا رہا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

وفاق سندھ میں ترقیاتی کام کروا رہا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ

سکھر (بیورو رپورٹ) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی روہڑی میں سید طاہر شاہ کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سکھر ریجن کے صدر سید طاہر شاہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سندھ میں ترقیاتی کام کروا رہا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ 446 ارب کے پیکیج سے اسد عمر نے گزشتہ روز عملی اقدام شروع کر دیا ہے، سندھ میں تھری جی فور جی، گیس کی فراہمی، نادرا کے دفتر کھولے گئے ہیں، سندھ میں 1650 ارب 13 سالوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے، ہم نے 1100 ارب سے زائد رقم سندھ میں ترقیاتی کاموں میں اسی سال دیئے ہیں ویکسین سندھ میں وفاق دے رہا ہے ایکسپو سینٹر بھی وفاق کا ہے ہیلتھ کا محکمہ صوبائی ادارہ ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے ایک ویکسین تک نہیں خریدی ساری ویکسین وفاق دے رہا ہے سندھ حکومت نے کرونا کے لئے پانچ ارب روہے رکھے تھے لیکن ایک روپیہ بھی سندھ حکومت نے خرچ نہیں کیا، احساس کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ امداد دی گئی، 34 فیصد شیئر سندھ کے لوگوں میں 65 ارب روپے دیئے گئے، آج یہ لوگ کہتے ہیں عمران خان نے کیا دیا ہے، میں پوچھتا ہوں سندھ حکومت نے سندھ کی عوام کو کیا دیا ہے، سندھ حکومت نے عوام کو لاشیں دی ہیں، بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے، شکارپور میں سپاہیوں کو شہید کرنے کے بعد وڈیو بنا کر سندھ کی حکومت کو للکار رہے تھے، 18وین ترمیم کے بعد 753 ارب روپے امن و امان پر خرچ ہوئے ہیں اس کے باوجود بکتر بند گاڑٰیوں میں گولیاں کراس ہورہی ہیں، آج سندھ کی پولیس کے جوانوں کے پاس پرانی بندوقیں ہیں، ایک نوجوان پرائیوٹ فوٹو گرافر کو مروا دیا گیا، سندھ میں کرمنل گورنمنٹ ہے سندھ پولیس 2019 آرڈر کے بعد اس کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ ہیں، اے ڈی خواجہ، کلیم امام جب تھے کہتے تھے پی ٹی آئی آئی جی ہے اب تو پی پی آئی جی ہے لیکن امن و امان کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ آئی جی سندھ کہاں گم ہے جوان پولیس کے شہید ہو رہے ہیں آئی جی سندھ کا اپنا گاؤں ہے لیکن وہ میدان میں کیوں نہیں گئے ہیں، آئی جی سندھ کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے، میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کی عوام عمران خان کے طرف دیکھ رہے ہیں، سندھ کے حالات کو دیکھیں، کچے میں جو ڈاکو ہیں وہ اصل نہیں ہیں اصل ڈاکو اسمبلی اور بنگلوں میں ہیں سندھ کی عوام کے اربوں روپے چوری کئے ہیں، کل رات کو کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے فوج اور رینجرز سے مدد کی اپیل کی تھی شام کو مرتضیٰ وھاب کہتے ہیں ہم ڈاکو نہیں مروائیں گے فوج نہیں بلوائیں گے۔ جس جس نے اس ٹین ٹبے کی بکتر بند کی گاڑی کی خریداری میں ملوث ہیں ان کو تحقیقات میں شامل کیا جائے اور ان سب کو ان بکتر بند گاڑیوں میں بٹھا کر بھیجا جائے کچے میں، گرین لائن بس کو منصوبہ مکمل ہوجائے گا، سندھ کی پولیس سیاسی بن چکی ہے ایس ایس یو کے کمانڈو بلاول ہاؤس کی بھینسوں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں، جب میڈیا پر خبر چلی تو دو سو لوگوں کو تبدیل کر دیا گیا، لگتا ہے کہ دادو کی اسکول والی ساری پڑھی لکھیں بھینسیں بلاول ہاؤس میں رکھی گئی ہیں، پولیس میں دس دس سالوں سے ایک تھانے پر تعینات ہیں، ہم کہتے ہیں اس علاقے سے ساری فورس کو نکالا جائے، کچے میں آپریشن کے لئے نئے فورس لائی جائے، ایک نیا اچھا پروفیشنل آئی جی کو لگایا جائے، اے ڈی خواجہ کو دنیا جانتی ہے تعینات کرایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے