تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم آٹے کا بحران آٹا 65 تا 70 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، چکی مالکان کا محکمہ خوراک کے حکام کے خلاف سانگھڑ میں احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈو آدم آٹے کا بحران آٹا 65 تا 70 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، چکی مالکان کا محکمہ خوراک کے حکام کے خلاف سانگھڑ میں احتجاجی مظاہرہ

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم آٹے کا بحران آٹا 65 تا 70 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، چکی مالکان کا محکمہ خوراک کے حکام کے خلاف سانگھڑ ڈی ایف سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی، کوٹا ہڑپ کرنے کا الزام، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم میں آٹے کا بحران بدستور برقرار ہے آٹا 65 تا 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جس کے باعث غریب طبقہ سخت مشکلات کا شکار ہے آٹا چکی مالکان کی جانب سے کوٹا نہ ملنے پر محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) اور مقامی فوڈ گودام کے کے انچارج کے کیخلاف نور خان راجپوت، اشرف مغل، جمن کوری، غلام رسول ڈاہری اور دیگر کی سربراہی میں ڈی ایف سی آفیس سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر ان چکی مالکان نے شکایت کی کہ محکمہ خوارک کے حکام نے ہمارا کوٹا مبینہ طور پر فروخت کرکے بڑا پیسہ کمایا ہے انہوں نے کہا کہ 15 دن میں فی چکی کو 44 بوریاں دینی ہیں مگر ہمیں صرف 14 بوریاں دی جارہی ہیں اور اس پر بھی 500 روپے فی بوری پر رشوت لی جارہی ہے جسکی وجہ سے ہم اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر مجبور ہیں مہنگی گندم کی خریداری کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوتا ہے کئی مرتبہ احتجاج کیا شکایات کیں مگر کوئی نہیں سنتا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کرپٹ ڈی ایف سے آفیسر کو فل فوری ہٹاکر ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے کہ چکی مالکان کو کوٹے کے مطابق گندم فراہم کی جائے بصورت دیگر دھرنے بھی دینگے اور عدالت سے رجوع کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے