تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل سکس میں صرف ایک دن باقی، کرکٹ اسٹارز اور شائقین کا جنون بڑھنے لگا

پی ایس ایل سکس میں صرف ایک دن باقی، کرکٹ اسٹارز اور شائقین کا جنون بڑھنے لگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل سکس میں صرف ایک دن باقی ہے، کرکٹ اسٹارز اور شائقین کا جنون بڑھنے لگا جبکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعرات کو بھی جاری رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہی بیشتر ٹکٹیں فروخت ہو گئیں اب صرف محدود ٹکٹیں ہی باقی رہ گئیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹیں فروخت ہو گئیں جبکہ جنرل انکلوژر میں شامل 5 سو، ایک ہزار اور 2 ہزار والی چند ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے صرف 8 میچز میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص کی گئی ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ نمبر 4، 5، 6، 12 اور 15 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچز کی مجموعی طور پر 5 سو روپے والی 907 ٹکٹیں باقی رہ گئیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر 21، 29 اور 30 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 میچز کی 5 سو روپے والی صرف 24 ٹکٹیں بچ گئی ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت 500 سے پانچ ہزار تک مقرر کی گئی ہے۔ شائقین اپنا ای میل، شناختی کارڈ نمبر دے کر ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ہر میچ میں ساڑھے سات ہزار شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ساڑھے پانچ ہزار شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے