تازہ ترین
Home / اہم خبریں / این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2 کا آغاز 8 فروری سے کراچی میں ہوگا

این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2 کا آغاز 8 فروری سے کراچی میں ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2 کا آغاز 8 فروری سے کراچی میں ہوگا، 12 فروری تک جاری ایونٹ میں کراچی، ایبٹ آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا اور شیخوپورہ کی ٹیمیں حصّہ لے رہی ہیں ایونٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دوگروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز ڈاکٹر محمد علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس کارساز اور افضاء کرکٹ گراؤنڈ ناگن چورنگی پر کھیلے جائیں گے، کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے سی ایس آر ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیدنٹ مرزا بابر بیگ نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے دو مرتبہ کی عالمی چیمپئین پاکستان کے بلائنڈ کرکٹرز نے جس طرح عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ہے وہ لائق تحسین ہے ہماری بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی میں جہاں کھلاڑیوں کی انتھک محنت شامل ہے وہیں پی بی سی سی کے چیئرمین سےّ سلطان شاہ کی کاوشیں اور قائدانہ صلاحیتوں کا بھی بہت بڑا دخل ہے، مرزا بابر بیگ کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ بلائنڈ کرکٹ کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنی بھرپور سرپرستی اور تعاون جاری رکھے گا، چیئرمین پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ایونٹ اسپانسر کرنے پر نیشنل بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام ملک میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بہت معاون ثابت ہوگا، پی بی سی سی کے ڈائریکٹر میڈیا عمران شیخ نے بتایا کہ گریڈ 2 کی فاتح ٹیم اگلے سال ہونے والی گریڈ 1 ٹرافی میں شرکت کی حقدار ہوگی جبکہ گریڈ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر آنے والی ٹیم گریڈ 2 میں حصّہ لے گی پریس کانفرنس میں پی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سید سلمان بخاری، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم، ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان بھی شریک تھے اس موقع پر این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے