تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالرشید شکور کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سجاس کا سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالرشید شکور کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے بی بی سی اردو نیوز سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالرشید شکور سے ان کی والدہ "محترمہ زبیدہ شکور” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے، سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور عبدالرشید شکور سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومہ کی نماز جنازہ غفوریہ مسجد المعروف پاکولا مسجد گارڈن ایسٹ میں ہفتے کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ان کے قریبی رشتہ داروں، اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی، دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (اے آئی پی ایس) ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک، سیکریٹری پی ایس ڈبلیو ایف زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی عبدالرشید شکور سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت و افسوس
https://www.nopnewstv.com/murtaza-wahab-ha…condolences-over/

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے