Home / اہم خبریں / بی این پی اور جے یو آئی ف نے بلوچستان حکومت گرانے کیلئے کمر کس لی

بی این پی اور جے یو آئی ف نے بلوچستان حکومت گرانے کیلئے کمر کس لی

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے ملک اور بلوچستان کی سطح پر سیاسی فیصلوں کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ سردار اختر مینگل نے بی این پی کی جانب سے آزاد بینچوں پر بیٹھنے کی روزنامہ آزادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے حالیہ فیصلے اور مستقبل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔ مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر قومی سطح کی سیاست اور بالخصوص بلوچستان کی پارلیمانی سیاست پر بھی غور و خوض کیا جسکے بعد دونوں رہنماؤں نے قومی اور صوبائی سطح بالخصوص بلوچستان کی سطح کے فیصلوں پر یکساں مؤقف لیکر چلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں بی این پی مینگل اور جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت اس سلسلے میں اپنی پارلیمانی جماعتوں کو ہدایات جاری کردیں گی جسکے بعد دونوں جماعتیں جہاں قومی سطح کے سیاسی رابطے شروع کرینگی وہیں بلوچستان اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطے کئے جائینگے۔

 

مزید پڑھیں: چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد کے معذور شحص کا عدالتی فیصلہ نافذ کرانے کا مطالبہ
https://www.nopnewstv.com/demand-for-enforcement-of/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے