Home / اہم خبریں / چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد کے معذور شحص کا عدالتی فیصلہ نافذ کرانے کا مطالبہ

چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد کے معذور شحص کا عدالتی فیصلہ نافذ کرانے کا مطالبہ

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد سے تعلق رکھنے والے وحید اللہ جو عارضہ فالج کی وجہ سے معذور ہوچکے ہیں اور نہایت تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم نامے کو صادر کرنے اور اس پر عملی طور پر کاروائی کرتے ہوئے اسے نافذ کرنے میں اس کی مدد کی جائے۔ وحید اللہ کے مطابق اس کا افسر الدین نامی شحص کے ساتھ پانی کے نالے اور درختوں پر کئی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا جس کیلئے اس نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا۔ اس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر نے دونوں فریقوں کو اپنی عدالت بلاکر ان کی دلائل سنے اور دونوں فریق کی موجودگی میں فیصلہ سنایا کہ وحید اللہ کے گھر کے ساتھ جو راستہ گزرتا ہے اس راستے میں افسر الدین کی زمین کی طرف جو نالہ ہے اس نالے کے اوپر افسر الدین کی زمین جو جو اونچائی پر واقع ہے اور اس نالے میں پتھر اور مٹی گرتی رہتی ہے جس سے نالہ بند ہوتا ہے۔ عدالت نے حکم سنایا کہ مقامی ناظمین سے فنڈ لیکر اس نالے کو ایک فٹ تک پحتہ بنایا جائے اور اس کے کنارے زمین کی جانب آٹھ انچ کی دیوار لگائی جائے تاکہ آئندہ کیلئے اس نالے میں پتھر اور مٹی وغیرہ نہ گرے۔ نیز عدالت نے یہ بھی حکم سنایا کہ وحید اللہ کے گھر کے اوپر افسر الدین کے درختوں کی شاخیں جو آئی ہیں جو برفباری اور بارش کی صورت میں دیوار کو نقصان پہنچاتی ہے عدالت نے حکم سنایا کہ دوسرے فریق اپنے درختوں کی شاح تراشی کرے گا تاکہ وحید للہ کے گھر کو نقصان نہ پہنچے۔ اس سلسلے میں اس موقع کو دیکھنے کیلئے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر چترال بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بطور سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی خود آئے تھے اور موقع کو ملاحظہ کیا تھا۔ اب کے بار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہزاد خان اور تحصیل دار خلیل احمد اور عدالتی عملہ کے ساتھ ایک بار پھر موقع پر جاکر عدالتی حکم کو نافذ کرنے کیلئے اس کی پیمائش کی اور وہاں تحصیل دار نے چونا ڈالا ہوا تھا نشان دہی کروائی انہوں نے دوسرے فریق سے کہا کہ وہ اپنے درختوں کی شاح تراشی کرے۔ انہوں نے دونوں فریق پر زور دیا کہ وہ پیار محبت سے رہے اور آپس میں معمولی باتوں پر تنازعے پیدا نہ کرے کیونکہ اس کا انجام برا ہوتا ہے۔ تاہم وحید اللہ نے بتایا کہ جونہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چلے گئے افسرا لدین کے گھر کے خواتین نے جھاڑو لیکر اس چونے کو صاف کیا تاکہ نشانی کو مٹایا جاسکے اوران کے ساتھ تلح کلامی بھی کی۔ وحید اللہ جو ڈپٹی کمشنر دفتر سے پی اے ریٹائر ہے اور اس پر کچھ عرصہ پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور ہے اور سہارے کے بغیر خود چل پھر بھی نہیں سکتا انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالتی حکم کو نافذ کرنے کیلئے ان کی مدد کرے اور پولیس کی موجودگی میں اس نالے کو 18 تک کشادہ کیا جائے اور درختوں کی شاخ تراشی بھی کروائی جائے تاکہ دونوں فریق میں کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو اور عدالتی حکم کی بھی عدم تعمیل نہ ہو۔ وحید اللہ کا کہنا ہے کہ یہ راستہ میں نے لوگوں سے چندہ اکٹھا کرکے بنایا ہے اور عام لوگوں کیلئے بنایا ہے جسے اس نالے سے نقصان پہنچتا ہے۔ اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے افسر الدین سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کو نہیں مانتا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا مخالف فریق پہلے سول عدالت جائے وہاں سے فیصلہ لائے تو پھر میں مانوں گا۔ نیز ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک مجھے میری زمین کی ادائیگی نہیں ہوتی میں اس کی کٹائی نہیں ہونے دوں گا پہلے مجھے میری زمین اور درختوں کی قیمت ادا کی جائے اور نالے کے کنارے جو دیوار لگے گی وہ میری ملکیت ہوگی اسے میں اپنے زیر تسلط لاسکتا ہوں اور اسے استعمال بھی کروں گا بصورت دیگر میں کوئی دیوار یا نالہ بننے نہیں دوں گا۔ افسر الدین نے اس مقدمے میں سفارش استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: بلوچستان میں کورونا وائرس سکریننگ کئے گئے لوگوں کی کل تعداد 94078 ہوگئی
https://www.nopnewstv.com/the-total-number-of-people/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے