تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی جاری

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی جاری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ کو نافذ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ہدایت جاری کی ہیں۔ انھوں نے ان کوششوں کو موثر بنانے کے لئے اپنے دفتر کے دو سنیئر افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ جو خود بھی مختلف علاقوں میں متعلقہ مجسٹریٹس کے ہمراہ جاکر قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ کمشنر کراچی ٹیم میں ایڈیشنل کمشنر ۔ 2 ڈاکٹر وقاص شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز سیدہ فاطمہ شامل ہیں، منگل کو انھوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی سرکاری نرخ کی فہرست آویزاں نہ کرنے والے دودھ فروشوں، مرغی فروش اور دیگر دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی انھوں نے تمام دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخوں کو نمایاں طور پر آویزاں کریں اور ان پر عمل کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر سول لائن رانا عمر اور بیورو آف سپلائی کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر کراچی کی ٹیم نے حفظان صحت کی خلاف ورزی اور سرکاری نرخ کے خلاف مرغی فروخت کرنے والے ایک دکاندار کو دو روز کے لئے جیل بھیج دیا جبکہ افطاری کی اشیا فروخت کرنے پر ایک بیکری اور مٹھائی کی دکان سیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویثرن سول لائن میں واقع امبالہ ملک شاپ کے خلاف سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری نرخ آویزاں نہ کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور تنبیہ کی گئی کہ اگر انھوں نے روش جاری رکھی تو کارروائی سخت کی جائے گی اسی طرح بخاری کمرشل میں واقع مختلف سبزی فروش اور فروٹ فرخت کرنے والے دکانداروں پر پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر اسپرنگ سپر مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی گئی مجسٹریٹ نے مرغی، مٹن، سبزی، کریانہ کی مختلف اشیا کو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کی جاری رہی تھی سپر مارکیٹ پر پچپن ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مٹھائی اور بیکری کی دکان کو افطاری کی اشیا فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ضلعی انتظامیہ کورنگی کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

https://www.nopnewstv.com/the-district-adm…tion-should-take/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا 3.652 کھرب روپے کا دفاع اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے فنانس بل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے