تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معاشی صورتحال خراب ہے مزید خراب ہونے سے بچایا جاۓ کاروبار کو غیر مشروط پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص

معاشی صورتحال خراب ہے مزید خراب ہونے سے بچایا جاۓ کاروبار کو غیر مشروط پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جانب سے میٹنگ بلوائی گئی جس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر کامران میمن جنرل سیکریٹری عامر وحید قریشی، ملک اسحاق چوہان، عبدالحق چوہان، ملک ہارون کھتری، احمد شیخ، عبدالغفار کیمسٹ اینڈ ڈرگس کے نائب صدر افتخار حنیف میمن، آفتاب قریشی، ارشد جیلانی، عبدالرشید غوری، آصف چوہان، تالوت باوانی، لیاقت چوہان و دیگر نے شرکت کی تمام ذمے داران نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا لاک ڈاون کو آج ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے تاجروں نے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا اس وبائی مرض کورونا سے لڑنے کا اب موجودہ صورتحال معیشت کی خراب ہے درمیانہ درجے کا تاجر اس صورتحال سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے میٹنگ کے شرکاء کی طرف سے سندھ گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے معاشی صورتحال خراب ہے مزید خراب ہونے سے بچایا جاۓ کاروبار کو غیر مشروط پر کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے روزگار کا بندوبست کر سکیں گورنمنٹ جو بھی ایس او پیز دے گی تاجر برادری اس پر عمل کرے گی اعلامیہ میں آٹھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ڈسٹرکٹ کمشنر میرپورخاص سے ملے گی تاجروں کے تحفظات اور اپنی تجاویز انتظامیہ کے سامنے رکھے گی اس کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا کمیٹی تاجر برادری کو اعتماد میں لے گی۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں بھوک سے حاملہ خاتون کے انتقال کی خبر پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذاہد میمن کا نوٹس
https://www.nopnewstv.com/deputy-commissio…mirpurkhas-zahid/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے