میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل جھڈو میں بھوک سے حاملہ خاتون کے انتقال کی خبر پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذاہد میمن کا نوٹس، خاتون بھوک سے نہی بلکہ خون کی کمی سے انتقال کر گئی، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو محمد سلیم اور محکمہ صحت میرپورخاص کے فوکل پرسن ڈاکٹر میر مختیار تحصیل جھڈو کے گاؤں احمد خان کھوسو میں جھڈو کے سینئر صحافی عبدالرحمٰن جروار کے ہمراہ پہنچے، جہاں پر متوفی خاتون مسمات روبینہ زوجہ اللہ بخش بروہی کے شوہر، اللہ بخش خاتون کے بھائی صابو بروہی سے ملاقات کی اور خاتون کے انتقال کا پوچھا تو متوفی خاتون کے بھائی صابو بروہی اور شوہر اللہ بخش نے بتایا کہ روبینہ کے سات بچے ہیں جس میں ایک بیٹی اور دو بیٹوں کی شادی ہوچکی ہے اور وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی اور وہ کبھی بھی ہسپتال نہی گئی اور نہ ہی روبینہ کا چیک اپ کرایا، انہوں نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور روبینہ کا انتقال بھوک سے نہی ہوا اس خبر میں کوئی صداقت نہی ہے، محکمہ صحت میرپورخاص کے فوکل پرسن ڈاکٹر میر مختیار نے بتایا کہ متوفی خاتون کے ورثاء کا تعلق بروہی بلوچ قبیلے سے ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ بھی حاملہ خاتون کو ہسپتال نہی لیکر آئے اور نہ یی میڈیکل چیک اپ کروایا، متوفی خاتون خون کی شدید کمی کی بیماری میں مبتلا تھی اور سات بچوں کے پیدائش کے بعد آٹھواں بچہ پیٹ میں تھا، انہوں نے بتایا کہ حمل کے دوران کم سے کم چار مرتبہ لیڈی ڈاکٹر کو دکھانہ لازمی ہوتا ہے اور سرکاری ہسپتال میں انکو اچھا علاج میسر ہوتا لیکن یہ آ نہ سکے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے قائد نواز شریف سے رہنمائی لینے کی بجائے حکمران قوم کو مزید تقسیم کر رہے ہیں۔ حاجی ایس ایم شاہجہاں
https://www.nopnewstv.com/instead-of-seeking-guidance-from/