تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے قائد نواز شریف سے رہنمائی لینے کی بجائے حکمران قوم کو مزید تقسیم کر رہے ہیں۔ حاجی ایس ایم شاہجہاں

قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے قائد نواز شریف سے رہنمائی لینے کی بجائے حکمران قوم کو مزید تقسیم کر رہے ہیں۔ حاجی ایس ایم شاہجہاں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر حاجی ایس ایم شاہجہاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے قومی اتفاق رائے اور مربوط حکومتی پالیسی پر زور دیا ہے لیکن قوم اور ملک کی بد قسمتی ہے کہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے قائد نواز شریف سے رہنمائی لینے کی بجائے حکمران قوم کو متحد مزید تقسیم کر رہے ہیں، وفاق اور صوبوں کے روئیے کورونا کی تباہ کاریوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، وائرس کی تباہیوں کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ جام ہورہا ہے، حکومتی اعلانات قوم کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نہیں بچا سکیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سابق سینئر نائب صدر حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر پروفیسر مسعود کاظمی، عالمگیر، عبد الرشید شیخ، گلزار اور شیخ اقبال کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 کراچی شرقی کے تاجروں اور کاروباری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور ناتجربہ کار حکمرانوں کی وجہ سے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی رفتار تھمنے کی بجائے تیز ہو رہی ہے، وفاق اور صوبے مختلف سمتوں میں جارہے ہیں نااہل حکمران نہ کورونا کی تباہی سے قوم کو بچا سکے ہیں اور نا ہی معاشی بدحالی کا کوئی حل نکال سکے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے معاملات پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار اور محب وطن قیادت سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھ کر کورونا وائرس اور ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے قدم بڑھائے بروقت فیصلے کرنے میں ناکام وفاقی حکومت کی وجہ سے صوبے تذبذب کا شکار ہیں جو موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے، ہر گذرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کا شکنجہ مضبوط اور معاشی اقدامات کمزور ہونے کی وجہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں آنے والے چند ماہ پاکستانی معیشت کے لئے خوفناک صورتحال کا پیغام لا رہے ہیں، وفاق کے نیم دلانا اقدامات کی بجائے فوری طور پر قومی قیادت کی مشترکہ کوششیں ہی ملک اور عوام کو بد تریں حالات سے بچا سکتے ہیں، میاں محمد نواز شریف کا حکمرانی کا طویل تجربہ میاں محمد شہباز شریف کا طویل انتظامی تجربہ اور اسحق ڈار کی معاشی مہارت موجودہ حالات میں قوم کی آخری امید ہے، اس سے پہلے کہ بہت تاخیر ہوجائے حکمران انا اور تکبر کے حصار سے نکلیں اور ملک و قوم کی بقا پر توجہ دیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا کا کیا رونا تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
https://www.nopnewstv.com/how-we-get-out-of-the-house/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے