نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) قومی شاہراہ پر تیز رفتار اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مورو کے قریب دادو سے نواب شاہ موٹرسائیکل پر نواب شاہ جانے والے افراد تیز رفتار کار کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کرم مری زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ مسمات ارباب مری سجن مری اور رضا مری شدید زخمی ہوگئے زخمیوں اور جانبحق ہونے والے کی نعش کو پولیس نے ایدھی رضا کاروں نے فوری طور مورو ہسپتال پہنچایا جہاں سے تینوں زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے نواب شاہ منتقل کردیا گیا اور جانبحق ہونے والے کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا حادثے کا شکار نے والے افراد نواب شاہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے جبکہ مزکورہ کار مردان سے کراچی جارہی تھی پولیس نے ڈرائیور اور کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص پولیس کا ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری
https://www.nopnewstv.com/mirpurkhas-polic…e-action-against/