تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کا ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص پولیس کا ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود درگاہ معصوم شاہ نزد ہاشم نگر منشیات فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی، ملزم بنام عابد رضا شاہ گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 40 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج ، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام شمشیر ،یار محمد چانڈیو اور رسول بخش گرفتار، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ بھیڑیں اور مسروقہ سگریٹ برآمد، ملزمان جھڈو تھانہ کے سرقہ اور رہائشی مکان میں سرقہ کے مقدمہ میں جھڈو پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ہیرآباد چوک اور پوسٹ آفس چوک پر ڈبل سواری ، شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام حبیب احمد، محمد آصف، فہیم، محمد ادریس، صغیر احمد، دائم اور غلام محمد موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات ، ٹاؤن تھانے میں درج۔ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد چاندنی چوک اور نزد جرواری شاخ شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سئیکل چلانا ،ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں ، ملزمان بنام مہتاب، یار محمد، عبداللہ اور عبدالستار موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج۔ ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود عمرکوٹ روڈ اور نزد کالے خان پمپ شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا ، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام مزمل، زاہد پٹھان اور شیر خان پٹھان موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات غریب آباد تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود مہاجر کالونی چوک، نزد مالہی کالونی اور نزد نوابشاہ پھاٹک ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام کرسٹوفر،سیمیول، جمشیر، کھانچند، عدنان، عمران اور ذیشان موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات مہران تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود درگاہ معصوم شاہ نزد ہاشم نگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام رفیق، عمیرو، مجیب، شہباز، انور، شاہد، اور افضل گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ محمودآباد تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود بائی پاس روڈ نزد ریلوے پھاٹک ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام منٹھار اور گلزار موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود میں ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں ، ملزمان بنام رامجی، لالیو، آکاش، راجیش، غلام شبیر اور آصف راجپوت موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات جھڈو تھانے میں درج۔ ایس ایچ او دلبر خان مہر کی متعلقہ تھانے کی حدود میں ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں ،ملزمان بنام محمد اشرف، ہزاری، ندیم اور قمر زمان موٹر سائیکلز سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات دلبر خان مہر تھانے میں درج۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ابیٹ آباد ماروی ملک کا گوشت کی قیمتیوں میں اضافے اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانہ اور سخت ہدایات جاری
https://www.nopnewstv.com/additional-assis…commissioner-one/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے