میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں رات گئے تعلقہ پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی کوئٹہ سے جھڈو منتقل ہونے والے خطرناک گٹکہ سے بھرا ٹرک حراست میں لے لیا گیا- تعلقہ پولیس کی رات گئے بڑی کاروائی میرواہ گورچانی روڈ پر ڈھائی کروڑ مالیت کا بھارتی گٹکہ سفینہ بر آمد- پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور ڈھائی کروڑ کی مالیت کی سفینہ گٹکا برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور محمد عیسی ولد میرا جان اچکزئی، حیات اللہ ولد گل محمد اچکزئی کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا- ٹرک تعلقہ تھانے منتقل- گرفتار افراد کا تعلق بلوچستان کے شہر چمن کے نواحی گاؤں مردکارنیر سے ہے- ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے سی ائی اے پولیس کے انچارج تعلقہ پولیس اور کامیاب کاروائی کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی اور یوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت میں کہا کہ ضلع کو منشیات فری بنانے کی کوشش کر ریے ہیں اور یہ بر آمد کیا گیا گٹکہ کہاں کس کے پاس جارہا تھا انکی بھی تحقیقات کررہے ہیں اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے-
![]()