Home / اہم خبریں / ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور جواریوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور جواریوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور جواریوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود خالی پلاٹ بخاری ٹاؤن میں جواریوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی، ملزمان بنام سنی کھوکھر، شان کھوکھر، راول کھوکھر ، محمد رحیم، آصف علی اور منور علی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے تاش اور جوئے کی رقم برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ محمودآباد تھانے میں درج ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد آر ایچ سی ہسپتال مین روڈ ، شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان گومانو کولہی اور جیرام کولہی موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج۔ ایس ایچ او میرواہ گورچانی کی متعلقہ تھانے کی حدود میرپورخاص مین روڈ نزد میرواہ موڑ شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سئیکل چلانا ،ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام ساجد اور شفیق احمد موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ میرواہ گورچانی تھانے میں درج۔ ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاؤں پیر بودل شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا ، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام محمد عثمان اور ارباب علی موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او نؤکوٹ کی متعلقہ تھانے کی حدود بائی پاس مین روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام پھول قریشی، ہتھیسنگھ، شاہد نہڑی، محمد ایوب نہڑی ، شھاب الدین نہڑی، منظور نہڑی اور اشتیاق نہڑی گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ نؤکوٹ تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او تعلقہ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد بس اسٹاپ 78 موری، نزد نور شاہ فلور مل ، نزد لیبر کالونی، نزد ربی ہوٹل اور نزد لغاری پمپ شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا ، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام محمد فاضل، محمد اظھر ، ایاز، مہتاب، رسول بخش، بلال، فرمان اور عظیم موٹر سائیکلز سمیت گرفتار،ملزمان کے خلاف مقدمات تعلقہ تھانے میں درج ۔ ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی ، ملزمان بنام شنکر اور مولچند گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص شہر سمیت ڈویژن بھر کے 40 لاکھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئی
https://www.nopnewstv.com/district-bar-ass…ion-mirpurkhas-2/

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے