Home / اہم خبریں / ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص شہر سمیت ڈویژن بھر کے 40 لاکھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئی

ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص شہر سمیت ڈویژن بھر کے 40 لاکھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص شہر سمیت ڈویژن بھر کی چالیس لاکھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کے موثر اقدامات نہ کرنے، ناقص صحت کی سہولیات اور لاک ڈاؤن کے بعد متاثرین میں راشن کی تقسیم کے غیر منصفانہ عمل کے خلاف میدان میں آگئی، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل ایڈوکیٹ جان علی جونیجو اور جنرل سیکریٹری ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ مولا بخش راہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا اور عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان سے کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارگردگی پر لئے جانے والے سوموٹو نوٹس میں میرپورخاص ڈویژن کی عوام کے ساتھ پیش آنے والی مشکلات کورونا کے وبا کے بعد صحت روزگار اور غربت کے مسائل بھی سیوموٹو میں شامل کرنے کی گزارش کردی، ضلعی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرپورخاص ڈویزن تین اضلاع، میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھرپارکر پر مشتمل ہے اور ڈویژن کی کل آبادی چالیس لاکھ کے قریب ہے اور میرپورخاص ضلعی کی آبادی 15 لاکھ ہے لیکن میرپورخاص ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود بھی یہاں وینٹیلیٹر موجود نہی، کورونا آٰئسو لیشن وارڈ اور کورنٹائن سینٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میرپورخاص میں اس وقت کورونا کے پازیٹیو کیسز آنا شروع ہوگئے ہیں، صورتحال انتہائی خراب بنتی جارہی ہے اور یہاں ایک بھی وینٹیلیٹر فرنٹ، لائن کا کام کرنے والے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل کے لئے سیفٹی کٹس، ماسک اور مکمل حفاظتی سامان بھی موجود نہی، خط میں لکھا گیا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے سبب غربت کی لکیر کے نیچے والی زندگی گزارنے والے عوام کا بھوک سے برا حال ہوگیا ہے راشن کی تقسیم اور وظیفے کی رقم بھی صحیح حق داروں تک نہی مل پارہی ہے، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن میرپورخاص اٰیڈوکیٹ جان علی جونیجو نے معزز اعلیٰ عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپنے سوموٹو نوٹس میں میرپورخاص ڈویژن کے کورونا کی وبا کے باوجود بھی غیر معیاری صحت، راشن کی عدم فراہمی اور لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مالی امداد کی فراہمی میں سست روی کا نوٹس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے طبی فضلے کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھکانے نہیں لگایا جارہا۔ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ
https://www.nopnewstv.com/dr-imran-shah-lashed-out-at-the/

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری اطلاعات سندھ کا ایس پی آر اے آفس کا دورہ، صحافیوں کے مسائل اور پیشہ ورانہ تربیت پر تبادلہ خیال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے سندھ اسمبلی میں سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے