تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایشیا کپ میں کون سا کھلاڑی بولنگ، بیٹنگ چھکوں، چوکوں میں آگے ہے حیرت انگیز معلومات جاننے کے لئے خبر پڑھیں

ایشیا کپ میں کون سا کھلاڑی بولنگ، بیٹنگ چھکوں، چوکوں میں آگے ہے حیرت انگیز معلومات جاننے کے لئے خبر پڑھیں

کراچی (اسپیشل رپورٹ: عمران عاطف چوہدری) ایشیا کپ جوکہ ان دنوں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے اس میں کون بنے گا فاتح ایشیا اس میں چند روز باقی ہیں- مگر اس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوچکا ہے جس میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں- اب اس ٹورنامنٹ میں کون سے کھلاڑی اس وقت بہترین پرفارم کر رہے ہیں- بیٹنگ میں اس وقت بھارت کے شیکھر دھون آگے ہیں جنہوں نے 2 میچوں میں 173 رنز 86.50 ایوریج سے بنائے ہیں اور ان کا اس وقت اسٹرائیک ریٹ 99.43 ہے جس میں ہانگ کانگ کے خلاف ان کی ایک سنچری بھی شامل ہے- بولنگ میں سری لنکا کے تھیسارا پریرا 6 وکٹوں کے ساتھ آگے ہیں مگر ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے- ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکوں میں بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم ہیں جنہوں نے 4 چھکے لگائے ہیں جب کہ ان کے بعد بھارت کے شیکھر دھون 3 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں- ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چوکوں میں بھی بھارت کے شیکھر دھون سب سے آگے ہیں جنہوں نے اب تک 21 چوکے لگائے ہیں- اب ٹورنامنٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا- اس وقت پاکستان کے کا کوئی بھی کھلاڑی فارم میں نہیں ہے مگر پاکستان کے کھلاڑی کسی بھی وقت کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے