Home / اہم خبریں / الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ سمیت ملک بھر میں 60 کروڑ سے زائد مالیت کا راشن و دیگر ضروری سامان مستحق افراد تک پہنچایا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ سمیت ملک بھر میں 60 کروڑ سے زائد مالیت کا راشن و دیگر ضروری سامان مستحق افراد تک پہنچایا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ہمارے ڈاکٹرز ہمارے ہیروز ہیں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سپورٹ کرنا حکومت سمیت ہر شہری کا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کورونا وائرس سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں مگر الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکار کورونا وائرس شروع ہونے کے پہلے روز سے ہی عوام کے درمیان ہیں اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی امداد میں مصروف عمل ہیں وہ آج یہاں میرپورخاص میں کورنٹائن آئیسولیشن سینٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس اور پیما کی جانب سے ریفریجریٹر مہیا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر مشتاق شاہ اور سول سرجن سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر ہرچند راۓ اور کورونا فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مرى، امیر جماعت اسلامى میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل، جماعت سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، جنرل سیکریٹری عاصم شیخ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نادر خان و دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ سمیت ملک بھر میں ساٹھ کروڑ سے زائد مالیت کا راشن و دیگر ضروری سامان مستحق افراد تک پہنچایا ہے جبکہ الخدمت سمیت دیگر فلاحی ادارے تو حسب حال کام کر ہی رہے ہیں مگر حکومت کا متبادل نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت کو اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کی داد رسی اور حقیقی مستحق افراد تک امداد کی رسائی کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو دوہرے عذاب میں مبتلا کرنے والے منافع خور اللہ کے عذاب سے ڈریں پوری قوم چینی اور آٹا اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنے کے منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اسلئے حکومت پابندی کی بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے نرمی کا ماحول پیدا کرے تاکہ غریب لوگوں کو روزگار کا مواقع حاصل ہوسکیں انشاء اللہ اچھے دن آئیں گے اور ہمیں اس بیماری سے نجات ملے گی اور پاکستان خوشحال ہوگا درحقیقت ہم اللہ کو بھول گئے ہیں ماضی میں بھی آنے والی آفات کو اللہ نے ہی ٹالا ہے ہم زندہ قوم ہیں اللہ سے رجوع کرنے پر ہی مسائل سے نجات حاصل ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے ضلع بھر میں حکومت پاکستان کے احساس کفالت پروگرام کے قائم کردہ مراکز کا دورہ
https://www.nopnewstv.com/ssp-mirpurkhas-visits-centers/

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے