Home / اہم خبریں / ہم کورونا کیخلاف نبرد آزما ہیں آئمہ و خطباء اور علماء کرام پر من گھڑت مقدمات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا راشد محمود سومرو

ہم کورونا کیخلاف نبرد آزما ہیں آئمہ و خطباء اور علماء کرام پر من گھڑت مقدمات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا راشد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے قوم نے باہم مل کر بچنا اور دوسروں کو بچانا ہے، قوم آزمائش کی گھڑی سے گزر رہی ہے، ہمیں اپنے اعصاب پر قابو پانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ کے مختلف اضلاع میں جمعتہ المبارک کے محدود اجتماعات کے انعقاد باوجود مختلف تھانوں میں بڑی تعداد میں آئمہ خطباء کیخلاف مقدمات کے اندارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ہم کورونا کیخلاف نبرد آزما ہیں آئمہ و خطباء اور علماء کرام پر من گھڑت مقدمات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے قوم گناہوں کی دلدل سے نکل کر اللہ کی طرف رجوع کرے۔ مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی

https://www.nopnewstv.com/8442/

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران اور کارکنان کورونا وائرس کے وباء کی روک تھام کیلئے ہر قسم کے حکومتی اقدامات اور تدابیر کی پاسداری کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کررہے ہیں، آئمہ و خطباء یا مساجد کی انتظامیہ ہرگز عوام کو مدعو نہیں کررہے رہے، مساجد کھلی ہیں مساجد منتظمین کا عوام کو روکنا ممکن نہیں، روکنے کا عمل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری تھی، ایسے میں آئمہ و خطباء کرام کیخلاف من گھڑت مقدمات پر تحفظات ہیں، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اعلی حکام نے رابطوں پر یقین دہانی کرائی ہے کہ علماء کرام کیخلاف ایسے تمام مقدمات فی الفور ختم کردیئے جائیں گے، اگر حکومت نے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے مقدمات کو فی الفور ختم نہیں کیا تو جمعیت علماء اسلام بھی حکومتی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ اور علماء کرام کی گرفتاریوں اور مقدمات کو متعصبانہ سوچ کو فروغ تصور کرتے ہوئے جلد ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دریں اثناء مولانا راشد محمود سومرو نے جے یو آئی سندھ کے تمام اضلاع کے ذمہ داران، علماء کرام، کارکنان اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جملہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مساجد میں باجماعت نماز کو انتہائی محدود رکھیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت جملہ قیادت مصروفیات ترک کرکے گھروں تک محدود ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے