راجن پور (رپورٹ: انعام باری) یوتھ وکلاء گروپ کے رہنما و جوائنٹ سیکرٹری جام پور بار محمد شکیل خان سومرو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب بار کونسل ضلع راجن پور کی سیٹ پر جام غلام کاظم ایڈووکیٹ کی بھرپور تائیدِ و حمایت کرتے ہیں اور وہ نوجوان وکلاء کا اثاثہ ہیں پنجاب بھر سے وکلاء کی بڑی تعداد ان کی حمایت کر رہی ہے اور وہ بار و بینچ کے درمیان مثالی تعلقات کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں ہمیشہ وکلاء کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے وکلاء برادری انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے خصوصاً نوجوان وکلا ٹی بی اے ان کی انتخابی مہم چلانے ہوئے ہے اور انشاء اللہ وکلاء کے بھرپور تعاون سے انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے اور وہ کامیاب ہوکر وکلاء کے مسائل کے حل و فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز کارہائے نمایاں سرانجام دیں گے انہوں نے کہا جلد ہم ان کی حمایت میں ڈی جی خان راجن پور، روجھان، مظفرگڑھ، لیہ و ملتان کیلئے ان کی بھرپور سپورٹ کا اعلان کروائیں گے اور وہ باآسانی ممبر پنجاب بار کونسل بھاری اکثریت سے منتخب ہو جائیں گے۔
![]()