Home / اہم خبریں / پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دیدی گئی۔ تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں ہوا۔ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی اور زلمی ٹیم مینجر ارشد خان کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔ ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا۔ تقریب میں امتیاز خان فاران، ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر، عبدالجبار ناصر، زین علی، عتیق الرحمان بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک اسکوٹیز کی تقسیم کا اعلان، سندھ حکومت کا خواتین کی بااختیاری کے لیے اہم اقدام

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے سکھر میں کامیاب آغاز کے بعد حیدرآباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے