تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری حکومتی و اپوزیشن ارکان نے تجاویز اور تحفظات پیش کر دیے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے