میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ 30-35 برسوں سے میرپورخاص پر حکومت کرنے والوں کو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے۔ اتنے برسوں میں شہر میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوا۔ شہریوں کو جھوٹے خواب دکھا کر خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سیٹھ ہری رام کشوری لال کے خلاف میرپور خاص شہر میں لگائے گئے بینرز کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نواب خاصخیلی، رسول بخش مغل، ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ۔ پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے صدر نواب علی خاصخیلی، سیکرٹری جنرل رسول بخش مغل اور سیکرٹری اطلاعات ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ نے میرواہ گورچانی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت اور بغیر کسی رنگ و نسل بغیر ذات پات پر یقین رکھتی ہے اسی لئے میرپور خاص میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں پر کام کروا رہی ہے اور جس کا ثبوت شہر میں تیزی سے چلنے والے ترقیاتی کام ہیں پورے شہر میں بغیر کسی نسلی یا مذہبی تعصب کے کام ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر مخالفین کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے جہاں اتنے ترقیاتی کام ای ڈی پی اسکیم سے میگا پروجیکٹ سے پورے شہر میں ڈرنیج کا کام کیا جس سے حالیہ بارشوں میں دنیا نے دیکھا کہ مہینوں میں پانی نہ نکلنے والا دنوں میں نکل گیا میرپورخاص میں جن محلوں اور آبادیوں میں پانی نہیں آ رہا تھا وہاں واٹر سپلائی اسکیمیں دے کر پانی پہنچایا پورے شہر میں بلیک ٹاپ روڈ کا کام تیزی سے چل رہا ہے میرپورخاص کا اہم مسئلہ گیس پریشر کا تھا جس کو نظر میں رکھتے ہوئے دس سال پہلے سے اس پر کام شروع کروایا جو ابھی مکمل ہوا اور میرپورخاص میں گیس کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو گیا اور ابھی محلوں کی گلیوں میں سی سی روڈ اور پیور بلاک کا کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں سیوریج یا سی سی روڑ یا دیگر ترقیاتی کام باقی ہیں ان کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا ان تمام اسکیموں نے مخالفین کی صفحوں میں ہلچل مچا دی ہے اور ان کی نیندیں حرام کر دی ہے اب مخالفین اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لئے لسانیت کا نام دے کر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں سیٹھ ہری رام کشوری لال نے آنے والی نوجوان نسلوں کے لیئے میرپورخاص میں یونیورسٹی کا خاص تحفہ دیا اور بھی بہت سارے کام ابھی سیٹھ ھری رام کشوری لال کروانے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ میں نہیں آرہا جن لوگوں کے پاس گذشتہ 30 /35 سال سے میرپورخاص کا پاور رہا جو آج میرپورخاص کے مالک بننا چاہتے ہیں انہوں نے میرپورخاص کی عوام کے لئے کیا کیا آج میرپورخاص شہر میں کام ہو رہا ہے تو ان کو کرپشن دکھائی دے رہی ہے۔ آج سے بیس سال پہلے مشرف دور میں انہیں 8 ارب کا اسپشل پیکج ملا اور سارے پیسے ہڑپ کر گئے ان کا حساب کون دے گا ہمیں لگ رہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست دیکھتے ہوئے آپ ایسی حرکات اور واویلا کرنے پر مجبور ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں تعصب آپ نے رکھا آپ نے سندھی، پٹھان، بلوچ آبادی کو تعصب کی نظر سے دیکھا اور ان علاقوں میں کام نہیں کروایا جس سے وہ علاقے کھنڈرات سے بدتر ہوگے تھے آپ نے صرف اردو بولنے والوں کے نہ ہونے کے برابر کام کیے مگر سیٹھ ہری رام کشوری لال نے سب سے پہلے اردو آبادی میں کام کروانا شروع کیے جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ناراض بھی ہوۓ مگر سیٹھ ہری رام نے سب کو صبر و تحمل کا درس دیا۔
![]()