کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری/ نوید اسلم) بھارت دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے فسادات اور سی اے اے (شہریت ترمیمی ایکٹ)، این پی آر اور این آر سی کے ظالمانہ قانون، اور اقلیتوں کے تحفظ کے خلاف ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور ملائیشیا میں بھارتی شہریوں کی جانب سے ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ اس پرامن احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ملائشین مسلم یوتھ کلب، ملائیشیا ارمینی مسلم جماعت، انڈیا مسلم کمیونٹی ان ملائیشیا اور انسپراسی محبا انڈیا مسلم و دیگر نے کیا تھا۔ مظاہرہ جالان مسجد انڈیا پر ہوا، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور مسلم امہ سے بھی مطالبہ کرتے کرتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں اور خاص کر مودی فاشسٹ حکومت مسلمانوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے، دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور مساجد کو بھی آگ لگائی گئی جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
![]()