کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار باحجاب فلسطینی نژاد مسلمان خاتون نے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔ فلسطینی نژاد مسلمان خاتون پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہوں نے اسرائیل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 2 مارچ کو ہونے والےعام انتخابات میں عرب اکثریتی اسرائیلی علاقے سے بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے اتحاد سےتعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد اسرائیلی خاتون 55 سالہ ایمان یاسین خطیب نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے مجموعی طور پر 60 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ بائیں بازو کی سیاسی جماعت کی اتحادی ایمان یاسین خطیب نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایمان یاسین خطیب کا رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں با حجاب ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے جبکہ حجاب اور پردے پر تنقید کرنے کے بجائے یہ دیکھنا چاہیے کہ اس حجاب میں ملبوس شخصیت کون ہیں اور ان کی کیا صلاحیتیں اور خدمات ہیں جبکہ اب لوگوں کو حجاب سے آگے بڑھنا اور سوچنا چاہیے اور اب ان کے منتخب ہونے کے بعد اسلام مخالف بیانات بھی دیئے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ پہلی بار اسرائیل کی تاریخ میں باحجاب مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ منتخب ہو گئیں یاد رہے کہ ایمان یاسین خطیب رکن پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے سے قبل مقامی حکومت میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں اور ان لوگوں میں شامل ہیں جو 1948 سے اسرائیل میں رہائش پذیر ہیں اور عرب فلسطینی نژاد مسلمان ایسے ہیں۔
![]()