Home / اہم خبریں / سینئر صحافی بیورو چیف سندھ ٹی وی نیوز نظیر پھنور کے والد کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات، وکلاء، صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سینئر صحافی بیورو چیف سندھ ٹی وی نیوز نظیر پھنور کے والد کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات، وکلاء، صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینئر صحافی بیورو چیف سندھ ٹی وی نیوز نظیر پھنور کے والد کی جنازہ نماز پھنور کالونی میں ادا کرنے کے بعد اسمائیل شاھ قبرستان میں تدفين کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات، وکلاء، صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت اور فاتحہ خوانی کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر ذاہد حسین میمن، ایس ایس پی جاوید بلوچ، ضلع بار کے صدر ایڈوکیٹ جان علی جونیجو جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ مولا بخش راہو، سابق جنرل سیکریٹریز ضلع بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ شوکت راہموں، ایڈوکیٹ ممتاز جروار، سینئر وکیل ایڈوکیٹ غغفار ناریجو، ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر ہاشم شر، پی پی پی رہنماء کرن ہری رام، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص کامران شیخ، وائس چیئرمین فرید احمد خان، سابق ایم پی اے ظفر کمالی، ڈائریکٹر نارا کینال ایریا واٹر بورڈ منصور میمن، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیو، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی، اللہ ورایو، سابق رکن سندھ اسبملی لچھمن داس پاروانی، مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری چوہدری محمد طارق، پریس کلب کے راشد سلیم، سینئر صحافی سلیم آزاد، مسلم لیگ ن کے آصف معراج راجپوت، چوہدری محمد سجاد، رمیش کمار مالہی، پیپلز پارٹی کے پیر عزت شاہ، ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ، ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن سوائی خان چھلگری، سابق چیئرمین بلدیہ فاروق جمیل دورانی، رزاق وسان، پی ٹی آئی کے رہنما ممتاز علی شاہ، آفتاب قریشی، حمید راجپوت، سماجی رہنما کاشف بجیر، حیدرآباد کے صحافیوں ظفر ہکڑو، غلام رسول چانڈیو، ٹنڈوالہیار پریس کلب کے صدر نصیر نوہڑیو، صحافی انجم نظامانی، ٹاؤن کمیٹی ھمگورنو کے چیئرمین میر علی رضا تالپور، چوہدری محمد اشرف، موہن روپانی، سب انسپیکٹر عنایت زرداری، ٹریفک سارجنٹ انسپیکٹر عبدالحفیظ آرائیں، خان عبدالمنان خان، سردار رشید پہنور، عبدالحسین، محمد خان بلوچ، گہرام بلوچ، مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی صدر مبارک مہر، جلیل ہکڑو، عبدالرزاق پڑھیار، عبدالجبار غوری، منظور میمن، رحیم بلوچ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت اور فاتحہ خوانی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے