تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کا پھیلاؤ، تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایشیائی مارکیٹیں کریش کرگئیں

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایشیائی مارکیٹیں کریش کرگئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا وائرس کا پھیلاؤ، تیل کی قیمتوں میں کمی سے ایشیائی مارکیٹیں کریش کرگئیں۔ عالمی معیشت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے خدشات کے بڑھنے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق خطرناک وبا کے نے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں جانیں لے لی ہیں وہیں ڈیلرز خدشات سے آراستہ اثاثوں سے بھاگ کر محفوظ پناہ گاہوں کی جانب جارہے ہیں جس کی وجہ سے سونے اور ین کی قیمت بڑھ رہی ہے اور امریکی خزانے نئے ریکارڈ کم ترین سطح کی جانب جارہے ہیں۔ جہاں حکومتوں اور مرکزی بینکوں کی جانب سے محرک اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا گیا وہیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ معیشتوں پر ایک بہت بڑا دباؤ ڈال رہا ہے اور عالمی بحران کے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ ٹوکیو سڈنی اور منیلا میں اسٹاک مارکیٹ 6 فیصد تک کم ہوئی جبکہ ہانگ کانگ میں کھانے کے وقفے تک مارکیٹ میں 3.5 فیصد تک کمی سامنے آئی۔ ممبئی، سنگاپور، سیئول، جکارتہ اور ویلنگٹن 3 فیصد سے زائد کم ہوئیں، شنگھائی اور تائی پی میں کم از کم 2 فیصد کمی آئی جبکہ بنکاک کی مارکیٹ 5 فیصد تک گری۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے