میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ماڈل ٹرائل کورٹ میرپورخاص نے سٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالصبور کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی، یاد رہے کہ طفیل چوک نعیم جنرل اسٹور کے سامنے زبیر عرف زبیری کا قتل ہوا تھا، میرپورخاص پولیس اسٹیشن سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 54/2019 مدعی امین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا، مدعی کی جانب سے فرانسس کھوکھر وکیل کیس لڑ رہے تھے۔
![]()