راجن پور (رپورٹ: انعام باری) داجل نہر میں ڈوبنے والے لواحقین کی ریسکیو آفس جام پور آمد، اہلکاروں سے ملے حوصلہ افزائی کی اور ان کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے داجل روڈ جام پور نہر میں ڈوبنے والے بچوں کے لواحقین کی ریسکیو 1122 آفس آمد ہوئی جہاں پر ریسکیو آفس جام پور کے انچارج شفقت فرید اپنی ٹیم کے ہمراہ لواحقین سے ملے اور بچوں کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ ڈوبنے والے بچوں کے والد اشتیاق قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جتنا آپ لوگوں نے دن رات محنت کی اور ہمارا ساتھ دیا اس کے لئے آپ لوگوں کی جتنی بھی حوصلہ افزائی اور تعریف کی جائے کم ہے خاص طور پر ہم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے خود موقع پر کھڑے ہو کر اس سارے آپریشن کی نگرانی بھی کی اور ہماری ڈھارس بھی بندھاتے رہے کہ آپ فکر نہ کریں ہم آپ کے بچوں کو ہر صورت تلاش کریں گے اس کے لئے ہم ریسکیو 1122 کی پوری ٹیم کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے اور ہمیشہ کامیابیاں عطا کرے۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حاجی اکرم قریشی کا کہنا تھا کہ میں بھی اس سارے آپریشن کے دوران نہر پر موجود رہا اور میں نے جو ریسکیو اہلکاروں میں کام کرنے کا جزبہ، لگن، محنت، انسانی ہمدردی اور پروفیشنل مہارتیں دیکھی ہیں وہ کسی بھی انٹرنیشنل ریسکیو سروس سے کم نہیں ہیں اور ہمارے اس دور دراز علاقے میں اس طرح کی سروس کا ہونا خوش قسمتی ہے۔ ریسکیو آفس جام پور کے انچارج شفقت فرید کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ کا ساتھ دینا اور مدد کرنا ہمارا فرض تھا جوکہ ہم ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے جبکہ آپ لوگوں کا ہمارے آفس میں تشریف لے آنا ہمارے لئے باعثِ فخر ہے، اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جام پور کی عوام کو جب بھی ریسکیو سروس کی ضرورت پڑے گی تو ہم ہر وقت مدد کے لئے تیار رہیں گے۔
![]()