Home / اہم خبریں / شہر میں گندگی کے ڈھیر سیوریج کا پانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں شہر قائد کی پہچان بن گئی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی فہیم خان

شہر میں گندگی کے ڈھیر سیوریج کا پانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں شہر قائد کی پہچان بن گئی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی فہیم خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے پارٹی کارکنان کے لیے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی رہنماؤں نے پارٹی ورکر کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اپنے خطاب میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ شہر میں گندگی کے ڈھیر سیوریج کا پانی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں شہر قائد کی پہچان بن گئی ہیں سابق حکمرانوں نے شہر میں بلدیاتی نظام کو تباہ کردیا حکمرانوں نے کراچی کا حق کرپشن کی نذر کر دیا دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا کہ قابض جماعتوں نے عروس البلاد کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے کرپٹ مافیہ سے سندھ کو آزاد کروانا ہوگا ہر بلدیاتی ادارہ اس وقت اپنا کام ایمانداری سے سرانجام نہیں دے رہا بلدیاتی انتخابات کے میدان میں تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ اترے گی اراکین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تربیتی نشتوں کا سلسلہ یو سی سے وارڈ تک جاری رکھا جائیگا بلدیاتی انتخابات سے پہلے کارکنان میں آگاہی و تربیت بے حد ضروری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے