Home / اہم خبریں / ماہی گیر رہنماؤں نے چیئرمین ایف سی ایس کو قبضہ مافیا کے سرپرستوں کی جانب سے قتل اور سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کر دیا

ماہی گیر رہنماؤں نے چیئرمین ایف سی ایس کو قبضہ مافیا کے سرپرستوں کی جانب سے قتل اور سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے فش ہاربر پر قائم غیر قانونی پروسیسنگ فیکٹری کے مالک فیروز گابا کی سرپرستی میں تمام حدیں پار کر دیں، نبیل گبول کی سردار لطیف کھوسہ کے ڈیفنس میں واقع بنگلے میں داخل ہوکر گارڈ سے رائفل چھین کر فائرنگ، ملازموں پر تشدد، چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں، ملزم فیروز گابا کی صالح آباد منوڑہ میں ایک غیر قانونی جیٹی بھی منظر عام آگئی، شہر میں دندناتے بااثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام، پاکستان بار کونسل کی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت، ماہی گیروں نے چیئرمین عبدالبر کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر نبیل گبول و مسلح ساتھیوں کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور حکومت کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والے و کراچی فش ہاربر پر غیر قانونی پروسیسنگ فیکٹری اور منوڑہ کے علاقے صالح آباد میں غیر قانونی جیٹی قائم کرنے والے فیروز گابا کی سرپرستی شروع کر دی۔ نبیل گبول نے گذشتہ روز چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر سے فون پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فیروز گابا کی کراچی فش ہاربر پر قائم غیر قانونی پروسیسنگ فیکٹری کو چلنے دیں۔ جس پر چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی اور انہیں بتایا کہ فیروز گابا نے کولڈ اسٹورج کی جگہ غیر قانونی طور پر پروسیسنگ فیکٹری قائم کر رکھی ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ سے کیس واپس لے کر معاملے کو ختم کرو۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کے غیر قانونی کام کرنے سے صاف انکار پر نبیل گبول آگ بگولہ ہو گئے۔ اور نبیل گبول نے گالم گلوچ شروع کر دی اور کہا کہ اب تم سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہو۔ چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے اس کے بعد اپنی اعلی قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ نبیل گبول نے غصے کی حالت میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی جاکر چیئرمین عبدالبر سے رابطہ کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے انتہائی سینئر رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل اعتماد قریبی ساتھی سردار لطیف کھوسہ کے ڈیفنس میں واقع بنگلے میں قائم دفتر پر دھاوا بول دیا۔ بنگلے کے گیٹ کو گاڑی کی ٹکر مار کر کھولنے کی کوشش کی گئی اور نبیل گبول نے بنگلے پر موجود سکیورٹی گارڈ سے رائفل چھین کر فائرنگ بھی کی۔ سردارلطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے بنگلے پر موجود دیگر ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشا نہ بنایا گیا۔ نبیل گبول کی سرپرستی حاصل کرنے والے فیروز گابا نے پچھلے دور میں کراچی فش ہاربر پر کولڈ اسٹورج کو غیر قانونی طور پروسیسنگ فیکٹری میں تبدیل کر دیا تھا۔ جبکہ منوڑہ کے علاقے صالح آباد میں فیروز گابا نبیل گبول کی سرپرستی میں ایک غیر قانونی جیٹی قائم کر کے فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اور حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکا ہے۔ چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ نیبل گبول نے مجھے غیر قانونی کام کرنے کا کہا تھا۔ میں نے نبیل گبول کی غیر قانونی ڈیمانڈ پوری کرنے سے انکار کیا جس پر نبیل گبول نے مجھے دھمکیاں دیں۔ کراچی فش ہاربر پر جس جگہ غیر قانونی پروسیسنگ فیکٹری قائم کی گئی ہے اس جگہ کولڈ اسٹورج تھا۔ کراچی فش ہاربر ریڈ زون میں واقع ہے جہاں پر کوئی پروسیسنگ فیکٹری قائم ہو ہی نہیں سکتی۔ اس غیر قانونی فیکٹری کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے نبیل گبول نے کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ نبیل گبول کی اس غیر قانونی ڈیمانڈ کو ماننے سے میں نے انکار کر دیا۔ جس پر نبیل گبول آگ بگولہ ہو گئے۔ نبیل گبول اور فیروز گابا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کروا دیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کہا کہ نبیل گبول اور اس کے مسلح ساتھیوں سے انہیں اور ان کی فیملی کو خطرہ ہے۔ سندھ حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست ہے۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر کو قبضہ مافیا کے سرپرستوں کی جانب سے قتل اور سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے خلاف اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ ماہی گیر رہنماؤں کا کہا ہے کہ وہ اپنے محبوب چیئرمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔اگرکسی نے چیئرمین عبدالبر کی طرف بری نظر سے دیکھا تو وہ اس کی آنکھیں نوچنا جانتے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان بار کونسل نے نبیل گبول اور دیگر مسلح ساتھیوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون داں سردار عبدالطیف کھوسہ کے دفتر میں زبردستی داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے اور وہاں موجود ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے