Home / اہم خبریں / پاکستان سے محبت اور اسکی حفاظت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے پاک سرزمین کے تحفظ کے لیے قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ علامہ قاری محمود احمد قاسمی

پاکستان سے محبت اور اسکی حفاظت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے پاک سرزمین کے تحفظ کے لیے قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ علامہ قاری محمود احمد قاسمی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ارض پاکستان سے محبت اور اسکی حفاظت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے پاک سرزمین کے تحفظ کے لیے قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات اظہار سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی، مولانا عبدالصمد درخواستی، مفتی ارشاد احمد حقانی، مولانا سید عبدالرحمن شاہ نے ”سرپرائز ڈے“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 27 فروری کا دن تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فضائیہ نے بھارت کو تاریخی سرپرائز دے کر اسکے گھمنڈ کو خاک میں ملایا ان سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور انکی لمبی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔ مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تمام دینی سیاسی جماعتیں دفاع پاکستان کے لیے پاک فوج کے دست بازو ہیں۔ اگر بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو سب سے پہلے باڈروں پر دینی جماعتوں کے کارکنان اور دینی مدارس کے طلباء ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے