Home / اہم خبریں / سرکاری حکام عوام کے خادم ہیں اگر کسے بھی سرکاری حکام نے عوام سے بہتر رویہ اختیار نہ کیا تو ان کو گھر روانہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال

سرکاری حکام عوام کے خادم ہیں اگر کسے بھی سرکاری حکام نے عوام سے بہتر رویہ اختیار نہ کیا تو ان کو گھر روانہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر براۓ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال لنے سانگھڑ کے عوام الناس کی شکایات پر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع افسر کو معطل اور محکمہ آبپاشی کے ایک افسر کو رلیو جبکہ محکمہ آبپاشی، پولیس، صحت، روینیو، کچی آبادی اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمینٹ کے متعلق مختلف شکایات پر ان کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات دے دیئے۔ سرکاری حکام عوام کے خادم ہیں اگر کسے بھی سرکاری حکام نے عوام سے بہتر رویہ اختیار نہ کیا تو ان کو گھر روانہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر مختلف اضلاع میں کھلی کچہری منعقد کرنے کے سلسلے میں آج سانگھڑ کے بلڈنگ ریسٹ ہاؤس میں صوبائی وزیر براۓ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری، صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضی بلوچ نے کھلی کچہری منعقد کی جس میں ایم این اے نوید ڈیرو، ایم پی اے شاہد خان تھیم، پی پی پی سانگھڑ کے ضلع صدر علی حسن ہنگورجو، علاؤ الدین جونیجو، جہانگیر جونیجو، صوبائی صلاح کار جاوید نایاب لغاری، جام شبیر احمد، معشوق علی چانڈیو، ضلع چیئرمین رئیس خادم حسین رند، ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی، ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان احمد صدیقی سمیت ضلع بھر کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر براۓ کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ اور صوبائی وزیر براۓ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے اس موقع پر عوام الناس کے مسائل تفصیلی طور پر معلوم کئے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر مختلف افراد نے محکمہ آبپاشی کے حکام پر زرعی پانی کی فراہمی پر منتھلی وصول کرنے، مختیارکار سانگھڑ کی جانب سے سیل سرٹیفکیٹ پر رشوت لینے کی شکایات کی گئی جس پر صوبائی وزیر نے دونوں افسران کو ہدایات کی کہ اگر ان کے دفتر میں اصلاحات نہیں لائی گئے تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہدادپور میں اسپورٹس کمپلیکس کی زبون حالی، حیسکو کی جانب سے ڈڈکشن لگانا، مختلف علاقوں میں منشیات کی خری دو فروخت، سانگھڑ میرپور خاص کی تعمیر، شہدادپور میں فلٹر پلانٹ نہ ہونے، شاہپورچاکر سمیت دیگر شہروں سے تجاوزات ہٹانے کے متعلق صوبائی وزراء نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ ایک ماہ کے اندر تمام تر مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ان کو معطل کیا جائے گا۔ سانگھڑ کے سماجی رہنماء عامر راجپوت کی جانب سول ہسپتال سانگھڑ میں کارڈیو، گائنی اور دیگر وارڈز اور سہولیات کے فقدان کے متعلق شکایات پر انہوں نے سول سرجن سانگھڑ ہسپتال سے معلومات لی اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات کی کہ فوری طور پر سانگھڑ میں این آئی سی وی ڈی اور ٹراما سینٹر قائم کرنے کے حوالے سے سفارش کی جائے تاکہ اس کو سندھ کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔ ضلع بھر میں غیر قانونی پلاٹنگ اسکیموں کے متعلق ایک شکایت پر صوبائی وزراء نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع افسر کو معطل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات کی کہ وہ ان تمام تر اسکیموں کے حوالے سے انکوائری کر یں اور ان کو رپورٹ پیش کریں جبکہ محکمہ آبپاشی کے حکام ذوالفقار کھوسو پر سنجیدہ قسم کی شکایات پر ان کو فوری طور پر ضلع سانگھڑ سے رلیو کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ افسران کا عوام الناس سے غیر مناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ضلع کے مختلف حکام کی جانب سے منتخب نمائندوں سے عوامی مسائل کے حوالے سے مثبت جواب نہ دینے کا نوٹیس لیتے ہوئے صوبائی وزیر براۓ کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ اور صوبائی وزیر براۓ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات کی کہ ایک ہفتے کے اندر اس حوالے سے رپورٹ تیار کریں کہ کون سے افسر منتخب نمائندوں کے کام نہیں کر رہے ہیں ان کے متعلق وزیر اعلیٰ کو شکایات کی جائے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر براۓ کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ اور صوبائی وزیر براۓ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے بلڈنگ ریسٹ ہاؤس سانگھڑ آمد کے وقت پودے لگائے اور ضلع بھر میں محکمہ جنگلات کے ضلع افسر عمران علی بھٹو کی جانب سے جاری شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے