تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھرپاکر ضلع کے ہائی پروفائل قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر میرپورخاص کے 3 ملزمان سزائے موت اور 2,2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی

تھرپاکر ضلع کے ہائی پروفائل قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر میرپورخاص کے 3 ملزمان سزائے موت اور 2,2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) تھرپاکر ضلع کے ہائی پروفائل مرڈر کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 سینٹرل جیل حیدرآباد کے جج غلام مصطفیٰ اے میمن کی عدالت نے 2018 میں مٹھی میں قتل ہونے والے دو ہندو تاجر بھائیوں دلیپ کمار اور چندر کے کیس میں نامزد تین ملزمان میرپورخاص کے رہائشی نظر محمد مکرانی، بہرام اور الہورايو عرف کيلو پر قتل ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید دو دو سال قید کی سزا سنادی گئی جبکہ ڈکیتی کے کیس میں تینوں ملزمان کو بیس بیس سال قید دو دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی، ناجائز اسلحہ رکھنے کے کیس میں تینوں ملزمان کو پانچ پانچ سال سزا سنادی گئی، اس کیس کی شنوائی انسداد دہشتگردی میرپورخاص کی عدالت میں چل رہی تھی ملزمان کی گرفتاری کے بعد اس کیس کو سینٹرل جیل حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں منتقل کیا گیا تھا، اس کیس پیروی مدعی کی طرف سے میرپورخاص کے وکلاء مظفر لغاری اور محفوظ لغاری کر رہے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام اباد میں انسانی اعضاء کی مبینہ اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ گرفتار تین چینی شہری بھی شامل

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے