Home / اہم خبریں / میمن کرکٹ ٹیم کا دورہ دبئی، 15 رکنی ٹیم کا اعلان، ٹیم 2 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی

میمن کرکٹ ٹیم کا دورہ دبئی، 15 رکنی ٹیم کا اعلان، ٹیم 2 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیر اہتمام میمن کرکٹ ٹیم کے دورہ دبئی کیلئے 15رکنی نوجوان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ میمن ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو روانہ ہوگی۔ جہاں وہ چار ٹیموں کے کرکٹ ایونٹ سمیت بھارت اور یو اے ای کے ساتھ تین ملکی انڈور کرکٹ اور بھارت کی میمن ٹیم کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق میمن کرکٹ ٹیم کے دورہ دبئی کیلئے میمن برادی کے 15 نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ جن میں شایان نیپال، حارث الطاف، احمد آصف، ادریس امین، دانش مناف، حمزہ الطاف، عمار پاستا، ریان محمود، عدیل سابو والا، یونس تائی، سعد آصف، عبید عمر، عثمان اشرف، سعد فیصل اور اویس فیصل شامل ہیں۔میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ بروز پیر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی۔ بلال مجید اور عمیر ادریس ٹیم کے ہمراہ ٹورآفیشلز کی حیثیت سے موجود ہونگے۔ میمن کرکٹ ٹیم اپنے دورے کا آغاز چار ٹیموں کے ایونٹ سے کریگی۔ جس میں پہلا میچ 3 مارچ کو جی فورس واریئرز اور میمن اسٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں میمن اسٹارز ایکس آر پی الیون کے خلاف 4 مارچ کو مدمقابل ہوگی جبکہ 5 مارچ کو تیسرے اور آخری معرکے میں میمن اسٹارز اور فیصل الیون کے درمیان پنجہ آزمائی ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 6 مارچ کو پاکستان میمن ٹیم اور روایتی حریف بھارتی میمن ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے میدان سجے گا۔ جس کا اہتمام مڈل ایسٹ کا جانب سے کیا گیا ہے۔ میمن کرکٹ ٹیم 7 مارچ کو ایک روزہ تین ملکی انڈور کرکٹ میں شرکت کریگی۔ جس میں پہلا میچ پاکستان اور بھارت، دوسرا یو اے ای اور بھارت اور تیسرا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں انڈور کرکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ میمن کرکٹ ٹیم کے دورہ دبئی کے گولڈ اسپانسرز میں ہومیج، ڈاؤن ٹاؤن، نیا ناظم آباد جیم خانہ اورالذوہیب شامل ہیں جبکہ یورو ٹائلز، نورانی الیکٹرونکس، ہوم اینڈ بے بی اور زیڈ انٹرنیشنل اسکول سلور اسپانسرز ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے