Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس میں میرپورخاص میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے کیلئے منظوری دیتے ہوئے ایجنڈے میں شامل کردیا۔ صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس میں میرپورخاص میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے کیلئے منظوری دیتے ہوئے ایجنڈے میں شامل کردیا۔ صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سے منتخب ایم پی اے و صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور سیٹھ ہری رام کشوری لال نے کابینہ اجلاس میں میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اجلاس میں صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال کی درخواست پر ایجنڈے میں میرپورخاص میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے کے لیے منظوری دیتے ہوئے ایجنڈے میں شامل کردیا ہے یہ ایجنڈا 3 مارچ کو سندھ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال جو بلا تفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خاص طور پر میرپورخاص کے شہریوں کے ہر اچھے اور برے وقت میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں ان کی جانب سے میرپورخاص شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے جہاں مختلف پروجیکٹ شروع کروائے گئے وہی آج اس احسن اقدام پر میرپورخاص کی عوام ہری رام کشوری لال سے بے انتہا خوشی کا اظہار کررہی ہے اس موقع پر ہری رام کشوری لال کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں یہ ایجنڈا بھاری اکثریت سے منظور ہوجائے گا اور جلد میرپورخاص کے طلبہ کو یونیورسٹی ملے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے