میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شادی پلی پولیس حراست میں قتل کیئے جانے والے کانبہو شر کی درگاہ نور شاہ پر قبر کشائی جاری۔ قبر کشائی عدالتی حکم پر کی جارہی ہے۔ کانبہو شر کو پولیس حراست میں قتل کرنے، اغوا کرنے حسب بے جا میں رکھنے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ شادی پلی تھانے میں سابق ایس ایچ او شادی پلی پولیس اسٹیشن انسپیکٹر عزیز سینھڑو، اے ایس آئی سمیت چار اہلکاروں پر درج کیا گیا تھا اس کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی میرپورخاص کی عدالت میں چل رہی ہے۔
![]()