نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور میں سندھ کالجیٹ کی جانب سے ضلع کا دوسرا بڑا سائنسی میلہ لگایا گیا جہاں ہونہار طلبہ و طالبات نے دن رات کی محنتوں کے بعد بنائے گئے اپنے پراجیکٹ نمائش کیلئے پیش کئے جنہیں مختلف مکتبہ فکر کے سینکٹروں افراد نے دیکھا اور طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو داد پیش کئے بغیر نہ رہ سکے، اونر کالجیٹ انجینئر مدثر آرائیں کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے منعقدہ سائنس میلہ ضلع کا دوسرا بڑا سائنس میلہ ہے اس سے پہلے بھی سندھ کالیجیٹ کی ہی جانب سے دو روزہ ساٸنسی فٸیرکا انعقاد کیا گیا تھا میلہ کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام میں شعور آئے اور وہ طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں سے روشناس ہوں، جبکہ طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ سہولیات کی کمی ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ ایسے سائنس میلے کی سرپرستی کریں تاکہ چھوٹے علاقوں کے طلبہ و طالبات بھی اپنی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے لاسکیں۔ سائنس میلے میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ پروفیسر امجد علی آراٸیں، پروفیسر یاسین جلبانی، ڈاکٹر فرید مغل عبدالزاق عادل، قاسم عمر انبالوی، مزمل سعید اور صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی اور تمام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور داد پیش کی اور انجینئر مدثرسعید آرائیں کو کامیاب سائینس میلہ کی مبارک باد بھی دی۔
![]()