Home / اہم خبریں / محراب پور کے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کے قتل اور سندھ کے میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

محراب پور کے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کے قتل اور سندھ کے میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) محراب پور کے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کے قتل اور سندھ کے اندر صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گھنٹہ گھر چوک ایوان صحافت کی آگے شدید نعرے بازی کی، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی عزیز میمن کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست مختلف حیلے بہانے کررہی ہے اور اس وقت تک پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ صحافی کی قاتلوں کو منتقی انجام تک پہنچانے تک سراپا احتجاج رہینگے، صحافیوں کو سرعام قتل کرنے اور صحافیوں پر جھوٹے مقدمات ختم کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، احتجاجی ریلی میں صحافی اتحاد میہڑ کے رہنما ایوان صحافت میہڑ کے صدر آزاد انور کانڈھڑو، نیشنل پریس کلب میہڑ کے سربراہ اکبر پہنور، ڈاکٹر الہی بخش چانڈیو، صدر عبدالرحمن قمبرانی، غلام حسین پنہور، عبدالغنی میرانی، منظور مہیسر، ممتاز ملاح، ایڈووکیٹ عاشق حسین سولنگی، اقرار چانڈیو، نیاز چانڈیو، احمد علی چانڈیو، علی حسن چانڈیو، ایس یو پی ضلع دادو جنرل سیکریٹری عبدالحمید سومرو، حاجی خان مارفانی، سندھ ملاح فورم کے صدر محمد پنہل ملاح، شبیر ملاح ، عبدالحمید کھوسو، صدا حسین چانڈیو، اعجاز مہیسر، حنیف پہنور، نیاز حسین ملاح، شہزاد کھوکر، پیپلز کسان کمیٹی تحصیل میہڑ کے صدر مجاہد حسین گورڑ، ذوالفقار سمون، منظور کٹپر، ریاض ملاح، عبدالغفار شاہانی، میر صابر کولاچی، علی دوست کھوسو، ظفر سولنگی، نزاکت پاہی، سمیت سیاسی، سماجی، علمی، ادبی اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے