Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈی آئی جی آفس سے خود کشی کی دھمکی دینے والی خاتون نے اپنے شوہر پر ایک اور مقدمہ درج کروالیا

میرپورخاص ڈی آئی جی آفس سے خود کشی کی دھمکی دینے والی خاتون نے اپنے شوہر پر ایک اور مقدمہ درج کروالیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) غریب آباد کی رہائشی طوبیٰ نے اپنے شوہر ملک محمد علی پر ایک اور مقدمہ درج کروادیا۔ ڈی آئی جی آفس کی چھت سے طوبیٰ نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی تو پولیس پریشر میں آکر طوبیٰ کی مدعیت میں وومین پولیس اسٹیشن میں ان کے شوہر محمد علی پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد ایس ایچ او وومین پولیس اسٹیشن فوزیہ اور ایس ایچ او غریب آباد کامران نے محمد علی کے گھر واقع میونسپل وکلاء چیمبرس پر چھاپہ مارا اور کرسیاں لگا کر بیٹھ گئے۔ پولیس کے مطابق ایف آر میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا ہے جبکہ طوبی نے اپنے شوہر محمد علی پر اس سے قبل بھی زیر دفع 376 کے تحت مقمدمہ درج کروایا تھا جس کا صلح نامہ محمد علی طوبیٰ کے درمیان نکاح کی صورت میں ہوا تھا اور کیس خارج دفتر ہوا تھا۔ طوبیٰ نے فیملی کورٹ میرپورخاص میں محمد علی پر حق زوجیت ادا نہ کرنے کا بھی کیس داخل کرا رکھا ہے۔ دوران کیس طوبیٰ نے ایک اور مقدمہ درج کروادیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے