کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیر اہتمام میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی۔ جہاں وہ مختلف سرگرمیوں سمیت چار ٹیموں کے کرکٹ ایونٹ میں بھی شرکت کریگی۔ جو دو تاریخ سے دس مارچ 2020 تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میمن برادری کے 15 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی میں ایک کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ جس کا مقصد نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹوورز کیلئے تیار کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو بڑی سطح پر مقابلہ کرنے کی مکمل آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ کے گولڈ اسپانسرز میں ہومیج، ڈاؤن ٹاؤن، نیا ناظم آباد جیم خانہ اورالذوہیب شامل ہیں جبکہ سلور اسپانسرز میں یورو ٹائلز، نورانی الیکٹرونکس، ہوم اینڈ بے بی، موسانی الیکٹرونکس اور زیڈ انٹرنیشنل شامل ہیں۔
![]()