کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) زلفی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام 26 ویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول اور انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ میں ہوا۔ اس پروقار اور رنگارنگ چیمپئن شپ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ انجم حسین زیدی نے کیا، اس چیمپئن شپ میں کراچی کے 30 سے زائد اسکولوں کے 800 سے زائد تائیکوانڈو پلیئرز نے جوش و خروش اور دلیری سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس دلکش چیمپئن شپ میں فائٹنگ، ووڈ بریکنگ اور پومزے کے ایونٹس شامل تھے پروگرام کے پہلے روز اسکول کے مقابلوں میں تابڑ توڑ اور دلکش مقابلے منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پر فجر اکیڈمی نے 515 پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کی اور میدان مارلیا، فاطمیہ گرکز اسکول نے465 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اے ای سی اسکول نے 395 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ پروگرام کے آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین نے تمام کھلاڑیوں، کوچز، مہمانانِ گرامی، مہمانِ خصوصی اور تمام آفیشلز کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اوراس طرح کی چیمپئن شپ کو مستقبل میں مزید بہتر انداز میں کروانے کا یقین دلایا، پہلے روز کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانِ خصوصی پیٹرن چیف احمد چوہان نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس بہترین چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کا سہرا آپ جیسے ٹیلنٹڈ پلیئرز کی بدولت ہے تمام پلیئرز کی فائٹ، ووڈ بریکنگ اور پومزے قابل تعریف ہے یقینا اس میں آپ کے انسٹریکٹر کا نمایاں کردار ہے وہ دن دور نہیں جب اس جیسے پلیٹ فارم سے بہت سا ٹیلنٹ نکل کر سامنے آئیگا اور اس پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کریگا میں بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین کو جوکہ گراس روٹ لیول پر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ محنت اور لگن کے ساتھ اس طرح کی بہترین چیمپئن شپ منعقد کرتے ہیں اس موقع پر موجود، سینئر ماسٹر ندیم اصفہانی، ماسٹر رضوان زبیری، ماسٹراشفاق احمد، ماسٹر راجا رضوان بھٹی (حیدرآباد) ماسٹر ایس ایم ناصر علی، ماسٹر نور احمد عباسی، ماسٹر بدرالرحمن، ماسٹرجاوید خالد، ماسٹر حسن علی، ماسٹر ناظم برکت علی، ماسٹر شہباز، ماسٹر عدیب اور ٹیکنیکل ٹیم میں آفیشلز، ریحان اکرم، مومن، احسن، فراز، سیف، بلاول، حذیفہ، حاشر، حیدر، حاجی عبدالرحیم، اطہر، عمیمہ، زینب اور سیدہ سمیرا نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی نے تمام کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیے۔
![]()