Home / اہم خبریں / میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو روانہ ہوگی، فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز کی جانب سے میمن ٹیم چار ٹیموں کے ایونٹ میں شرکت کریگی

میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو روانہ ہوگی، فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز کی جانب سے میمن ٹیم چار ٹیموں کے ایونٹ میں شرکت کریگی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیر اہتمام میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2 مارچ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی۔ جہاں وہ مختلف سرگرمیوں سمیت چار ٹیموں کے کرکٹ ایونٹ میں بھی شرکت کریگی۔ جو دو تاریخ سے دس مارچ 2020 تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میمن برادری کے 15 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی میں ایک کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ جس کا مقصد نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹوورز کیلئے تیار کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو بڑی سطح پر مقابلہ کرنے کی مکمل آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ کے گولڈ اسپانسرز میں ہومیج، ڈاؤن ٹاؤن، نیا ناظم آباد جیم خانہ اورالذوہیب شامل ہیں جبکہ سلور اسپانسرز میں یورو ٹائلز، نورانی الیکٹرونکس، ہوم اینڈ بے بی، موسانی الیکٹرونکس اور زیڈ انٹرنیشنل شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے