نیپیداؤ (نوپ نیوز) میانمر کی ایک عدالت نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے 2 صحافیوں کو 7 برس قید کی سزا سنا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جج کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سزا ریاست کے خفیہ راز افشا کرنے کے حوالے سے قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر سنائی گئی۔ حالاں کہ ان کا جرم روہنگیا بحران کے حقائق دنیا کے سامنے لانا تھا۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت کئی اطراف نے صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔