Home / اہم خبریں / نوشہرہ کینٹ بازار میں آئس منشیات کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے پولیس کی زیر نگرانی پنجاب سکول آف کالج کی ریلی

نوشہرہ کینٹ بازار میں آئس منشیات کی روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے پولیس کی زیر نگرانی پنجاب سکول آف کالج کی ریلی

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ کینٹ بازار میں آئس/ منشیات کے روک تھام اور آگاہی کے حوالے سے پولیس کے زیر نگرانی پنجاب سکول آف کالج کی ریلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار کے واضح کردہ احکامات کی روشنی میں آئس جیسے خطرناک نشے کے خلاف نوشہرہ کینٹ پولیس کی جانب سے ریلی کا اہتمام۔ اے ایس پی کینٹ بلال احمد ،ایس ایچ او نوشہرہ کلاں جمشید خان اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے آئس کے خلاف جاری جہاد میں محکمہ پولیس کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر اہم کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ اس موقع پراے ایس پی کینٹ بلال احمد نے کہا کہ ریلی کا بنیادی مقصد عوام میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔ آئس/ منشیات کے روک تھام کے نوشہرہ پولیس اپنے محدود وسائل کو پوری طرح بروئے کا لا کر ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے