Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں شہید بیظیر آباد ریجن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کا دوسرا دن، بوائز کے مقابلوں میں سید سبغت اللہ شاہ راشدی گورنمنٹ بوائز کالج سانگھڑ نے مختلف کھیلوں میں وننگ ٹرافیز حاصل کیں

ٹنڈو آدم میں شہید بیظیر آباد ریجن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول کا دوسرا دن، بوائز کے مقابلوں میں سید سبغت اللہ شاہ راشدی گورنمنٹ بوائز کالج سانگھڑ نے مختلف کھیلوں میں وننگ ٹرافیز حاصل کیں

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ریجنل ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد کی ہدایت پر گورنمنٹ نیو علی گڑھ کالج ٹنڈو آدم میں شہید بے نظیر آباد ریجن کا دو روزہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بے نظیرآباد پروفیسر ڈاکٹر امام علی مرزا جبکہ میزبان پرنسپل گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈو آدم پروفیسر محمد یاسین آرائیں تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ڈائریکٹر شہید بے نظیر آباد ڈاکٹر امام علی مرزا نے پیش کی۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب کے اندر تمام کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن جن میں محمد ارشد آرائیں، محمد ادیب عالم، خدا بخش جتوئی، شہباز باجوہ، عبدالرحیم رانا، محمد ذوہیب، ارباب لغاری اور شکیلہ شاہد بلوچ نے اپنے اپنے کالجز کی نمائندگی کی اور اپنے اسپورٹس کے دستے کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد ادیب عالم کی انتھک کاوشوں سے گراؤنڈ کو رنگ برنگی جھنڈوں سے مزین کیا گیا تھا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم کی ٹیم 100 میٹر ریس، لانگ جمپ اور رسہ کشی سمیت سب سے زیادہ مقابلوں کی ونر رہی جبکہ شہداد پور گرلز ڈگری کالج نے تھرو بال اور بیڈ منٹن میں ونر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ٹیبل ٹینس کی ونر ٹرافی سانگھڑ گرلز ڈگری کالج کے نام رہی۔ دوسرے روز بوائز کے مقابلوں میں سید سبغت اللہ شاہ راشدی گورنمنٹ بوائز کالج سانگھڑ نے کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، والی بال، 100 میٹر ریس، لانگ جمپ، اور رسہ کشی میں وننگ ٹرافیز حاصل کیں جبکہ بیڈمنٹن اور اسپون ریس میں گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج نے وننگ ٹرافیز اپنے نام کی۔ آخر میں ونر اور رنر ٹیمز میں ٹرافیز اور میڈیلز تقسیم کیے گئے۔ تقریب تقسیم انعامات کی کمپیئرنگ اور میچز کی کمنٹری کے فرائض پروفیسر احمد بلال غوری نے انجام دیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے